مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 181

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وممن خلقنا امة يهدون بالحق وبه يعدلون

اور ہماری مخلوقات میں سے ایک وہ لوگ ہیں جو حق کا رستہ بتاتے ہیں اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 181
  • پارہ 9
  • صفحہ 174

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ جماعت امت محمدہ مرحومہ ہے علیٰ صاحبہاالصلوٰۃ والتسلیم۔ جس نے ہر قسم کی افراط و تفریط اور کجروی سے علیحدہ ہو کر سچائی اور انصاف و اعتدال کا طریقہ اختیار کیا۔ اور اسی کی طرف دوسروں کو دعوت دیتی ہے۔ آگے اس امت کے مخالفین اور حق کی تکذیب کرنے والوں کا ذکر ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِمَّنْاور اس میں سے جوwamimman
  2. خَلَقْنَآپیدا کیے ہم نےkhalaqnā
  3. أُمَّةٌۭایک گروہ ہےummatun
  4. يَهْدُونَجو راہنمائی کرتے ہیںyahdūna
  5. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  6. وَبِهِۦاور ساتھ اس کےwabihi
  7. يَعْدِلُونَوہ انصاف کرتے ہیںyaʿdilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں