مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف آیت 25 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ ﴿٢٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ایک اشکال اور اس کا جواب

یعنی عمومًا تمہارا مسکن اصلی و معتادیہ ہی زمین ہے۔ اگر خرق عادت کے طور پر کوئی شخص کسی وقت ایک معین مدت کےلئےاس سے اوپر اٹھا لیا جائے مثلًا حضرت مسیحؑ، تو وہ اس آیت کے منافی نہیں۔ کیا جو شخص چند روز یا چند گھنٹے کے لئے زمین سے جدا ہو کر ہوائی جہاز میں مقیم ہو یا فرض کیجئے وہیں مر جائے وہ فِیۡہَا تَحۡیَوۡنَ وَ فِیۡہَا تَمُوۡتُوۡنَ کے خلاف ہو گا؟ کیونکہ وہ اس وقت زمین پر نہیں ہے۔ دوسری جگہ ارشاد ہے۔ مِنۡہَا خَلَقۡنٰکُمۡ وَ فِیۡہَا نُعِیۡدُکُمۡ وَ مِنۡہَا نُخۡرِجُکُمۡ (طٰہٰ۔۵۵) جو اموات زمین میں مدفون نہ ہوں ان کو فِیۡہَا نُعِیۡدُکُمۡ الخ میں کیسے داخل کیا جائے گا۔ معلوم ہوا کہ اس قسم کے قضا یا کلیہ کے رنگ میں استعمال نہیں ہوئے۔