مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نوح آیت 16 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا ﴿١٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

آسمان اور چاند سورج پیدا کئے

سورج کا نور تیز اور گرم ہوتا ہےجس کے آتے ہی رات کی تاریکی کافور ہوجاتی ہے۔ شاید اس لئےاس کو جلتے چراغ سے تشبیہ دی۔ اور چاند کے نور کو اسی چراغ کی روشنی کا پھیلاؤ سمجھنا چاہئیےجو جرم قمر کے توسط سے ٹھنڈی ٹھنڈی اور دھیمی ہوجاتی ہے۔ واللہ اعلم۔