مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جن آیت 15 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَأَمَّا ٱلْقَـٰسِطُونَ فَكَانُوا۟ لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ﴿١٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

سب سے پہلے ایمان لانے والے جنّ

یعنی نزول قرآن کے بعد ہم میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جنہوں نے اللہ کا پیغام سن کر قبول کیا اور اس کے احکام کے سامنے گردن جھکا دی یہی ہیں جو تلاش حق میں کامیاب ہوئے۔ اور اپنی تحقیق و تفحص سے نیکی کے راستہ پرپہنچ گئے۔ دوسرا گروہ بے انصافوں کا ہےجو کجروی و بے انصافی کی راہ سے اپنے پروردگار کے احکام کو جھٹلاتا اور اس کی فرمانبرداری سے انحراف کرتا ہے۔ یہ وہ ہیں جن کو جہنم کاکندا اور دوزخ کا ایندھن کہنا چاہئے (تنبیہ)یہاں تک مسلمان جنّوں کا کلام نقل فرمایاجو انہوں نے اپنی قوم سے کیا۔ آگے حق تعالیٰ اپنی طرف سے چند نصیحت کی باتیں ارشاد فرماتے ہیں گویا وَّ اَنۡ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا الخ کا عطف اَنَّہُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ پرہوا۔ مترجم محققؒ نے ترجمہ میں اور یہ "حکم آیا" کے الفاظ بڑھا کر بتلا دیا کہ یہاں سے اخیر تک قُلْ اُوْحِیِ اِلَیَّ کے تحت میں داخل ہے۔