مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ غاشیہ آیت 5 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ ﴿٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

دوزخیوں کے لئے کھولتے چشمے کا پانی

یعنی جب دوزخ کی گرمی ان کے باطن میں سخت تشنگی پیدا کریگی، بےاختیار پیاس پیاس پکاریں گے کہ شاید پانی پینے سے یہ تشنگی دور ہو۔ اس وقت ایک گرم کھولتے ہوئے چشمہ کا پانی دیا جائیگا جس کے پیتے ہی ہونٹ کباب ہو جائیں گے، اور آنتیں ٹکڑے ٹکڑے ہو کرگر پڑیں گی۔ پھر فورًا درست کی جائیں گی، اور اسی طرح ہمیشہ عذاب میں گرفتار رہیں گے۔ العیاذ باللہ۔