مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ غاشیہ آیت 7 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ ﴿٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یہ کھانا بھوک نہیں مٹائیگا

یعنی کھانے سے مقصود یا محض لذت حاصل کرنا ہوتا ہے، یا بدن کو فربہ کرنا، یا بھوک کو دفع کرنا "ضریع" کے کھانے سے کوئی بات حاصل نہ ہوگی۔ لذت و مزہ کی نفی تو اس کے نام سے ظاہر ہے، باقی دو فائدے ان کی نفی اس آیت میں تصریحًا کر دی ۔ غرض کوئی لذیذ و مرغوب کھانا ان کو میسر نہ ہوگا۔ یہاں تک دوزخیوں کا حال تھا۔ آگے ان کے بالمقابل جنتیوں کا ذکر ہے۔