ریبہ کی تفسیر
"ریبہ" کا ترجمہ کیا ہے "شبہ" جس سے مراد نفاق ہے ۔ یعنی اس عمل بد کا اثر یہ ہوا کہ ہمیشہ ان کے دلوں میں (جب تک موت انہیں پارہ پارہ نہ کر ڈالے) نفاق قائم رہے گا۔ جیسے اسی سورت میں پہلے گذر چکا فَاَعۡقَبَہُمۡ نِفَاقًا فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ یَلۡقَوۡنَہٗ بِمَاۤ اَخۡلَفُوا اللّٰہَ مَا وَعَدُوۡہُ وَ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ بعض مترجمین نے "ریبہ" کے معنی کئے ہیں "کھٹکنا" یعنی جو عمارت انہوں نے ناپاک مقاصد کے لئے بنائی تھی مگر حق تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو مطلع کر کے ان کے تمام پلید مقاصد کا خاتمہ کر دیا اس کا خیال ہمیشہ ان کے دلوں میں کانٹا سا کھٹکتا رہے گا۔ والراجح عندالسلف ہوالاوّل کما حکی ابن کثیرؒ"