تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
انجیر اور زیتون دونوں چیزیں نہایت کثیر المنافع اور جامع الفوائد ہونے کی وجہ سے انسان کی حقیقت جامعہ کے ساتھ خصوصی مشابہت رکھتی ہیں۔ اسی لئے لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ کے مضمون کو ان دونوں قسم سے شروع کیا۔ اور بعض محققین کہتے ہیں کہ یہاں التِّیْنِ اورالزَّیْتُوْنِ سے دو پہاڑوں کی طرف اشارہ ہے جن کے قریب "بیت المقدس" واقع ہے۔ گویا ان درختوں کی قسم مقصود نہیں۔ بلکہ اُس مقام مقدس کی قسم…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں