مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تین آیت 3 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ ﴿٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

طور سیناء

طُوْرِ سِیْنِیْنَ یا "طورسینا" وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسٰیؑ کو اللہ تعالیٰ نے شرف ہمکلامی بخشا۔ اور "امن والا شہر" مکہ معظمہ ہے جہاں سارے عالم کے سردار حضرت محمد رسول ﷺ مبعوث ہوئے اور اللہ کی سب سے بڑی اور آخری امانت (قرآن کریم) اوّل اسی شہر میں اتاری گئ۔ تورات کے آخر میں ہے "اللہ طور سیناء سے آیا اور ساعیر سے چمکا (جو بیت المقدس کا پہاڑ ہے) اور فاران سے بلند ہو کر پھیلا"۔ (فاران مکہ کے پہاڑ ہیں)۔