مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَضاجِع

قرآن میں مضاجع

معنی: اپنی قتل گاہوں کے

مضاجع قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ض ج ع

مَضاجِع

اسم · 3 بار

معنی: اپنی قتل گاہوں کے · دوسرے تراجم: بستروں میں, بستروں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمَضَاجِعِ ×2
  • مَضَاجِعِهِمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالي: ﴿تتجافي جنوبهم عن المضاجع﴾ [السجدة: 16] جمع مضجع، وهو موضع الاضطجاع أي النوم علي الجنب. وصفهم بكثرة العبادة ليلا كقوله: ﴿كانوا قليلا من الليل ما يهجعون﴾ [الذاريات: 17]. قوله: ﴿واهجروهن في المضاجع﴾ [النساء: 34] أي المرقد. ويقال: أضجعه يضجعه أي أماله. واضطجع أي افتعل فقلبت التاء طاء لحرف الإطباق. وشذ إدغامه…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الضاد والجيم والعين أصل واحد يدل على لصوق بالأرض على جنب، ثم يحمل على ذلك. يقال: ضجع ضجوعا. والمرة الواحدة الضجعة. ويقال: اضطجع يضطجع اضطجاعا. وضجيعك: الذي يضاجعك. وهو حسن الضجعة، كالركبة.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ض ج ع پر مکمل اندراجات

مضاجع والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر خدا نے غم ورنج کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی (یعنی) نیند کہ تم میں سے ایک جماعت پر طاری ہو گئی اور کچھ لوگ جن کو جان کے لالے پڑ رہے تھے خدا کے بارے میں ناحق (ایام) کفر کے سے گمان کرتے تھے اور کہتے تھے بھلا ہمارے اختیار کی کچھ بات ہے؟ تم کہہ دو کہ بےشک سب باتیں خدا ہی کے اختیار میں ہیں یہ لوگ (بہت سی باتیں) دلوں میں مخفی رکھتے ہیں جو تم پر ظاہر نہیں کرتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم یہاں قتل ہی نہ کیے جاتے کہہ دو کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کی تقدیر میں مارا جانا لکھا تھا وہ اپنی اپنی قتل گاہوں کی طرف ضرور نکل آتے اس سے غرض یہ تھی کہ خدا تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو خالص اور صاف کر دے اور خدا دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:154
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے

    سورہ نساء، آیت 4:34
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

    سورہ سجدہ، آیت 32:16