سورہ عادیاتالعاديات
دوڑنے والے گھوڑے · 11 آیات · مکی
عادیات (العاديات): مکمل متن اور ترجمہ
ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج
وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا ﴿١﴾
100:1 ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا ﴿٢﴾
100:2 پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا ﴿٣﴾
100:3 پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا ﴿٤﴾
100:4 پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾
100:5 پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ ﴿٦﴾
100:6 کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ ﴿٧﴾
100:7 اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾
100:8 وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾
100:9 کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾
100:10 اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾
100:11 بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا