مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 109 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَٱتَّبِعْ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيْكَ وَٱصْبِرْ حَتَّىٰ يَحْكُمَ ٱللَّهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَـٰكِمِينَ ﴿١٠٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی

اس میں آنحضرت ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ اگر یہ لوگ حق کو قبول نہ کریں تو اپنے کو ان کے غم میں نہ گھلائیں۔ آپ ﷺ خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی کرتے رہئے اور تبلیغ وغیرہ کے کام میں لگے رہئے ۔ اور جو شدائد اس راستہ میں پہنچیں ان پر صبر کیجئے مخالفین کی ایذاء رسانیوں کو تحمل کرتے رہنا چاہئے۔ یہاں تک خدا آپ کے اور ان کے درمیان بہترین فیصلہ کر دے یعنی حسب وعدہ آپ ﷺ کو منصور و غالب کرے یا جہاد کا حکم بھیجدے ۔ تم سورۃ یونسؑ بمنہ تعالیٰ و فضلہ۔ فللہ الحمد علیٰ ذلک۔