مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 109

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واتبع ما يوحى اليك واصبر حتى يحكم الله وهو خير الحاكمين

اور (اے پیغمبر) تم کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو یہاں تک کہ خدا فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 109
  • پارہ 11
  • صفحہ 221

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس میں آنحضرت ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ اگر یہ لوگ حق کو قبول نہ کریں تو اپنے کو ان کے غم میں نہ گھلائیں۔ آپ ﷺ خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی کرتے رہئے اور تبلیغ وغیرہ کے کام میں لگے رہئے ۔ اور جو شدائد اس راستہ میں پہنچیں ان پر صبر کیجئے مخالفین کی ایذاء رسانیوں کو تحمل کرتے رہنا چاہئے۔ یہاں تک خدا آپ کے اور ان کے درمیان بہترین فیصلہ کر دے یعنی حسب وعدہ آپ ﷺ کو منصور و غالب کرے یا جہاد کا حکم بھیجدے ۔ تم سورۃ یونسؑ بمنہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱتَّبِعْاور پیروی کروwa-ittabiʿ
  2. مَااس کی جوmā
  3. يُوحَىٰٓوحی کی جاتی ہےyūḥā
  4. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  5. وَٱصْبِرْاور صبر کروwa-iṣ'bir
  6. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  7. يَحْكُمَفیصلہ کردےyaḥkuma
  8. ٱللَّهُ ۚاللہl-lahu
  9. وَهُوَاور وہwahuwa
  10. خَيْرُبہترین ہےkhayru
  11. ٱلْحَـٰكِمِينَفیصلہ کرنے والوں میںl-ḥākimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں