مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 20 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَيَقُولُونَ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ ۖ فَقُلْ إِنَّمَا ٱلْغَيْبُ لِلَّهِ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ ﴿٢٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حق کی نشانی کا مطالبہ

یعنی جن نشانیوں کی وہ فرمائش کرتے تھے ، ان میں سےکوئی نشانی کیوں نہ اتری جواب کا حاصل یہ ہے کہ صداقت کے نشان پہلے بہتیرے دیکھ چکے ہو۔ فرمائشی نشان دکھلانا ضروری نہیں نہ چنداں مفید ہے۔ آئندہ جو خدا کی مصلحت ہو گی وہ نشان دکھلائے گا۔ اس کا علم خدا ہی کو ہے کہ مستقبل میں کس شان او رنوعیت کے نشان ظاہر کرے گا۔ سو تم منتظر رہو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔ ''موضح القرآن'' میں ہے یعنی اگر کہیں کہ ہم کاہے سے جانیں کہ تمہاری بات سچ ہے ، فرمایا کہ آگے دیکھیو حق تعالیٰ اس دین کو روشن کرے گا اور مخالفت ذلیل ہوں گے۔برباد ہو جائیں گے سو ویسا ہی ہوا ۔ سچ کی نشانی ایک بار کافی ہے اور ہر بار مخالف ذلیل ہوں تو فیصلہ ہو جائے ۔ حالانکہ فیصلہ کا دن دنیا میں نہیں۔