تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جن نشانیوں کی وہ فرمائش کرتے تھے ، ان میں سےکوئی نشانی کیوں نہ اتری جواب کا حاصل یہ ہے کہ صداقت کے نشان پہلے بہتیرے دیکھ چکے ہو۔ فرمائشی نشان دکھلانا ضروری نہیں نہ چنداں مفید ہے۔ آئندہ جو خدا کی مصلحت ہو گی وہ نشان دکھلائے گا۔ اس کا علم خدا ہی کو ہے کہ مستقبل میں کس شان او رنوعیت کے نشان ظاہر کرے گا۔ سو تم منتظر رہو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔ ''موضح القرآن'' میں ہے یعنی اگر کہیں کہ ہم کاہے سے جانیں کہ تمہاری بات…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں