مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 28 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَآؤُكُمْ ۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ ۖ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ ﴿٢٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

آخرت میں کفار کے چہرے

یعنی جن کو تم نے اپنے خیال میں خدا کے شریک ٹھہرا رکھا تھا، یا جن کو خدا کے بیٹے بیٹیاں کہتے تھے ، مثلاً مسیحؑ جو نصاریٰ کے نزدیک ''ابن اللہ'' بلکہ ''عین اللہ'' تھے یا ''ملائکۃ اللہ'' یا ''احبار'' و ''رہبان'' کہ انہیں بھی ایک حیثیت سے خدائی کا منصب دے رکھا ، یا اصنام و اوثان جن پر مشرکین مکہ نے خدائی کے اختیارات تقسیم کر رکھے تھے ، سب کو حسب مراتب اپنی اپنی جگہ کھڑے ہونے کا حکم ہو گا۔