مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 30 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

هُنَالِكَ تَبْلُوا۟ كُلُّ نَفْسٍ مَّآ أَسْلَفَتْ ۚ وَرُدُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ مَوْلَىٰهُمُ ٱلْحَقِّ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٣٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

باطل معبودوں کی کفار سے بیزاری

یعنی جھوٹے اور بے اصل توہمات سب رفو چکر ہو جائیں گے ۔ ہر شخص بہ رای العین مشاہدہ کر لے گا کہ اس سچے مالک کے سوأ رجوع کرنے کا کوئی ٹھکانا نہیں۔ اور ہر ایک انسان کو اپنے تمام برے بھلےاعمال اندازہ ہو جائے گا کہ کتنا وزن رکھتے ہیں۔