مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومنهم من ينظر اليك افانت تهدي العمي ولو كانوا لا يبصرون

اور بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں۔ تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 43
  • پارہ 11
  • صفحہ 214

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بعض لوگ بظاہر قرآن شریف اور آپ کا کلام مبارک سنتے ہیں اور آپ کے معجزات و کمالات دیکھتے ہیں مگر دیکھنا سننا وہ نافع ہے جو دل کے کانوں اور دل کی آنکھوں سے ہو۔ یہ آپ کے اختیار میں نہیں کہ آپ دل کے بہروں کو اپنی بات سنا دیں بحالیکہ وہ سخت بہرہ پن کی وجہ سے قطعًا کسی کلام کو نہ سمجھ سکتے ہوں یا دل کے اندھوں کو راہ حق دکھلا دیں جبکہ انہیں کچھ بھی نہ سوجھتا ہو۔ ''موضح القرآن'' میں ہے۔ ''یعنی کان رکھتے ہیں یا نگاہ کرتے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْهُماور ان میں سےwamin'hum
  2. مَّنکوئی ہیں جوman
  3. يَنظُرُدیکھتے ہیںyanẓuru
  4. إِلَيْكَ ۚتیری طرفilayka
  5. أَفَأَنتَکیا پھر توafa-anta
  6. تَهْدِىتو راہ دکھائے گاtahdī
  7. ٱلْعُمْىَاندھوں کوl-ʿum'ya
  8. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  9. كَانُوا۟ہوں وہkānū
  10. لَانہlā
  11. يُبْصِرُونَدیکھتےyub'ṣirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں