مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولكل امة رسول فاذا جاء رسولهم قضي بينهم بالقسط وهم لا يظلمون

اور ہر ایک اُمت کی طرف سے پیغمبر بھیجا گیا۔ جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو اُن میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 47
  • پارہ 11
  • صفحہ 214

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے اس امت اور اس کے رسول اکرم ﷺ کا ذکر تھا۔ اب عام اقوام و امم کا ضابطہ بتلاتے ہیں کہ ہر جماعت اور ہر فرقہ کے پاس خدا کے احکام پہنچانے والے بھیجے گئے ہیں جن کو ''رسول'' کہئے۔ تاکہ خدا کی حجت تمام ہو اتمام حجت سے پہلے کسی کو عذاب نہیں دیا جاتا۔ لوگ عمل پہلے سے کرتے ہیں۔ مگر دنیا میں ان کو سزا رسول پہنچنے اور حجت تمام کرنے کے بعد دی جاتی ہے خدا کے یہاں یہ ظلم اور اندھیر نہیں کہ بدون پیشتر سے آگاہ کرنے اور ملزم ثابت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِكُلِّاور واسطے ہر ایکwalikulli
  2. أُمَّةٍۢامت کےummatin
  3. رَّسُولٌۭ ۖرسول ہےrasūlun
  4. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  5. جَآءَآجائے گاjāa
  6. رَسُولُهُمْرسول ان کاrasūluhum
  7. قُضِىَفیصلہ کردیا جائے گاquḍiya
  8. بَيْنَهُمان کے درمیانbaynahum
  9. بِٱلْقِسْطِانصاف کے ساتھbil-qis'ṭi
  10. وَهُمْاور وہwahum
  11. لَاظلم نہ کیے جائیں گےlā
  12. يُظْلَمُونَyuẓ'lamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں