مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفينك فالينا مرجعهم ثم الله شهيد على ما يفعلون

اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے (نازل) کریں یا (اس وقت جب) تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کر رہے ہیں خدا اس کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 46
  • پارہ 11
  • صفحہ 214

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم نے کفار کو عذاب دینے اور اسلام کو غالب و منصور کرنے کے جو وعدے کئے ہیں ، خواہ ان میں سے بعض وعدے کسی حد تک آپ کی موجودگی میں پورے کر کے دکھا دیے جائیں ، جیسے ''بدر'' وغیرہ میں دکھلا دیا۔ یا آپ کی وفات ہو جائے ۔ اس لئے آپ کے سامنے ان میں سے بعض کا ظہور نہ ہو۔ بہر صورت یہ یقینی ہے کہ وہ سب پورے ہو کر رہیں گے۔ اگر کسی مصلحت سے دنیا میں ان کفار کو سزا نہ دی گئ تو آخرت میں ملے گی۔ ہم سے بچ کر کہاں بھاگ سکتے ہیں۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِمَّااور اگرwa-immā
  2. نُرِيَنَّكَہم دکھائیں آپ کوnuriyannaka
  3. بَعْضَبعضbaʿḍa
  4. ٱلَّذِىوہ چیزalladhī
  5. نَعِدُهُمْجو ہم وعدہ کرتے ہیں ان سےnaʿiduhum
  6. أَوْیاaw
  7. نَتَوَفَّيَنَّكَہم فوت کردیں آپ کوnatawaffayannaka
  8. فَإِلَيْنَاتو ہماری طرفfa-ilaynā
  9. مَرْجِعُهُمْلوٹنا ہے ان کوmarjiʿuhum
  10. ثُمَّپھرthumma
  11. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  12. شَهِيدٌگواہ ہےshahīdun
  13. عَلَىٰاس پرʿalā
  14. مَاجوmā
  15. يَفْعَلُونَوہ کرتے ہیںyafʿalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں