حیات بعد الممات یقینی
یعنی اگر روئے زمین کے خزانے فرض کرو اس کے قبضہ میں ہوں تو کوشش کرے کہ یہ سب دے کر خدا کے عذاب سے اپنے کو بچا لے۔
آخرت میں کفار کا پچھتاوا
دل میں اپنی حرکتوں پر پشیمان ہوں گے اور چاہیں کہ لوگوں پر پشیمانی کا اظہار نہ ہو۔ مگر تابکے کچھ دیر آثار ندامت ظاہر نہ ہونے دیں گے ۔ آخر بے اختیار ظاہر ہو کر رہیں گے ۔ اس وقت کہیں گے ۔ یّٰحَسۡرَتٰی عَلٰی مَا فَرَّطۡتُّ فِیۡ جَنۡۢبِ اللّٰہِ (زمر۔۵۶) اور یٰوَیۡلَنَا قَدۡ کُنَّا فِیۡ غَفۡلَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا (الانبیاء۔۹۷)