دن اور رات میں اللہ کی نشانیاں
بلاشبہ دنیا کی ہر چھوٹی بڑی چیز میں خدا کی ہستی اور وحدانیت کے دلائل موجود ہیں وَفِی کُلِّ شَیْ ءٍ لَہُ اٰیَۃٌ تَدُلُّ عَلٰی اَنَّہُ وَاحِدٌ ۔ سورہ بقرہ میں پارہ سیقول کے ربع کے قریب ایک آیت گذر چکی جس میں زیادہ بسط و تفصیل سے ان نشانہائے قدرت کا بیان ہوا ہے۔