مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 76 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت موسٰی علیہ السلام کے واقعہ سے استدلال

یعنی عصا اور ید بیضا وغیرہ کے معجزات دیکھ کر اور موسٰیؑ کی نہایت پر تاثیر باتیں سن کر کہنے لگےکہ یہ سب کھلا ہوا جادو ہے ۔ کیونکہ ان کے خیال میں تمام فوق العادت چیزوں کا آخری درجہ ''جادو'' ہی ہو سکتا تھا۔