مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلولا كانت قرية امنت فنفعها ايمانها الا قوم يونس لما امنوا كشفنا عنهم عذاب الخزي في الحياة الدنيا ومتعناهم الى حين

تو کوئی بستی ایسی کیوں نہ ہوئی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان اسے نفع دیتا ہاں یونس کی قوم۔ جب ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں ان سے ذلت کا عذاب دور کردیا اور ایک مدت تک (فوائد دنیاوی سے) ان کو بہرہ مند رکھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 98
  • پارہ 11
  • صفحہ 220

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جتنی بستیاں تکذیب انبیاء اور شرارتوں کی وجہ سےمستوجب عذاب ٹھہریں ان میں سے کسی کو ایسی طرح ایمان لانے کی نوبت نہ آئی جو عذاب الہٰی سے نجات دیتا۔ صرف یونسؑ کی قوم کی ایک مثال ہے جس نے ایمان لا کر اپنے کو آسمانی عذاب سے بال بال بچا لیا جو بالکل ان کے سروں پر منڈلا رہا تھا۔ خدا نے ایمان کی بدولت دنیوی زندگی میں ان پر سے آنے والی بلا ٹال دی اور جس وقت تک انہیں دنیا میں رہنا تھا یہاں کے فوائد و برکات سے منتفع کیا ۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَوْلَاپھر کیوں نہfalawlā
  2. كَانَتْہوئیkānat
  3. قَرْيَةٌکوئی بستیqaryatun
  4. ءَامَنَتْجو ایمان لاتیāmanat
  5. فَنَفَعَهَآتو نفع دیتا اس کوfanafaʿahā
  6. إِيمَـٰنُهَآاس کا ایمانīmānuhā
  7. إِلَّاسوائےillā
  8. قَوْمَقومqawma
  9. يُونُسَیونس کےyūnusa
  10. لَمَّآجبlammā
  11. ءَامَنُوا۟وہ ایمان لائےāmanū
  12. كَشَفْنَاٹال دیا ہم نے۔ ہٹا دیا ہم نےkashafnā
  13. عَنْهُمْان سےʿanhum
  14. عَذَابَعذابʿadhāba
  15. ٱلْخِزْىِرسوائی کاl-khiz'yi
  16. فِىمیںfī
  17. ٱلْحَيَوٰةِزندگیl-ḥayati
  18. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  19. وَمَتَّعْنَـٰهُمْاور فائدہ دیا ہم نے ان کوwamattaʿnāhum
  20. إِلَىٰتکilā
  21. حِينٍۢایک وقتḥīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں