مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَشَفَ

قرآن میں كشف

معنی: پھر وہ کھول دیتا ہے

كشف قرآن کی 12 سورتوں کی 15 آیات میں 15 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
15
آیات
15
سورتیں
12
مادّہ
ك ش ف

كَشَفَ

فعل · 14 بار

معنی: پھر وہ کھول دیتا ہے · دوسرے تراجم: تو نے ٹال دیا۔ ہٹا دیا, ہٹا دیتے ہم, ہم ہٹا دیتے ہیں, ٹال دیا ہم نے۔ ہٹا دیا ہم نے

قرآن میں صورتیں

  • كَشَفْنَا ×4
  • فَكَشَفْنَا ×2
  • فَيَكْشِفُ ×1
  • كَشَفْتَ ×1
  • كَشَفَ ×1
  • وَكَشَفْنَا ×1
  • وَكَشَفَتْ ×1
  • وَيَكْشِفُ ×1

كَشْف

اسم · 1 بار

معنی: ہٹانے کے

قرآن میں صورتیں

  • كَشْفَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

كشفت الثوب عن الوجه وغيره، ويقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ليس لها من دون الله كاشفة﴾ [النجم: 58] أي نفس كاشفة، وقيل: التاء للمبالغة كرواية. وقيل: هو مصدر على فاعلة كالعاقبة أي ليس لها كشف وظهور.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ش ف پر مکمل اندراجات

كشف والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ (مصیبت کے وقت تم) اسی کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو۔ وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو (اس وقت) انہیں بھول جاتے ہو

    سورہ انعام، آیت 6:41
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:134
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب ہم ایک مدت کے لیے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کردیتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے

    سورہ اعراف، آیت 7:135
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹا اور بیٹھا اور کھڑا (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے۔ پھر جب ہم اس تکلیف کو اس سے دور کر دیتے ہیں تو (بےلحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گویا کسی تکلیف پہنچنے پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہ تھا۔ اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان کے اعمال آراستہ کرکے دکھائے گئے ہیں

    سورہ یونس، آیت 10:12
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو کوئی بستی ایسی کیوں نہ ہوئی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان اسے نفع دیتا ہاں یونس کی قوم۔ جب ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں ان سے ذلت کا عذاب دور کردیا اور ایک مدت تک (فوائد دنیاوی سے) ان کو بہرہ مند رکھا

    سورہ یونس، آیت 10:98
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب وہ تم سے تکلیف کو دور کردیتا ہے تو کچھ لوگ تم میں سے خدا کے ساتھ شریک کرنے لگتے ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:54
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:56
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:84
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں، وہ دور کردیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں)

    سورہ مومنون، آیت 23:75
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں

    سورہ نمل، آیت 27:44
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو

    سورہ نمل، آیت 27:62
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو وہ عہد شکنی کرنے لگے

    سورہ زخرف، آیت 43:50
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں

    سورہ دخان، آیت 44:12
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے

    سورہ ق، آیت 50:22
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

    سورہ قلم، آیت 68:42