مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 103

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان في ذلك لاية لمن خاف عذاب الاخرة ذلك يوم مجموع له الناس وذلك يوم مشهود

ان (قصوں) میں اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جس میں سب (خدا کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 103
  • پارہ 12
  • صفحہ 233

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا جو "دار عمل" ہے جب اس میں شرک و کفر اور تکذیب انبیاء پر سزائیں ملتی ہیں اور اس قدر سخت ملتی ہیں تو یہ ایک نشان اس بات کے معلوم کرنے کا ہے کہ آخرت میں جو خالص دار جزاء ہے کیا کچھ سزا ان جرائم پر ملے گی ؟ اور کیا صورت رستگاری کی ہو گی۔ عقلمند آدمی کے لئے جو اپنے انجام کو سوچ کر ڈرتا رہتا ہے اس چیز میں بڑی عبرت و نصیحت ہے۔ یعنی تمام دنیا کا بیک وقت فیصلہ اسی دن ہوگا جب سارے اولین و آخرین اکٹھے کئے جائیں گے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. فِىمیںfī
  3. ذَٰلِكَاسdhālika
  4. لَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatan
  5. لِّمَنْواسطے اس کے جوliman
  6. خَافَڈرےkhāfa
  7. عَذَابَعذاب سےʿadhāba
  8. ٱلْـَٔاخِرَةِ ۚآخرت کےl-ākhirati
  9. ذَٰلِكَیہdhālika
  10. يَوْمٌۭایک دن ہےyawmun
  11. مَّجْمُوعٌۭجس میں جمع کیے جائیں گےmajmūʿun
  12. لَّهُواسطے اس کےlahu
  13. ٱلنَّاسُلوگl-nāsu
  14. وَذَٰلِكَاور یہwadhālika
  15. يَوْمٌۭایک دن ہےyawmun
  16. مَّشْهُودٌۭحاضری کاmashhūdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں