مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فالم يستجيبوا لكم فاعلموا انما انزل بعلم الله وان لا اله الا هو فهل انتم مسلمون

اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ وہ خدا کے علم سے اُترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تمہیں بھی اسلام لے آنا چاہئیے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 14
  • پارہ 12
  • صفحہ 223

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی فرمائشی معجزے طلب کرتے ہیں ، جن کا دیا جانا مصلحت نہیں۔ اور جو سب سے بڑا معجزہ (قرآن) ان کے سامنے ہے ، اسے مانتے نہیں ، کہتے ہیں یہ تو (معاذ اللہ) تمہاری بنائی ہوئی گھڑنت ہے۔ اس کا جواب دیا کہ تم بھی آخر عرب ہو ، فصاحت و بلاغت کا دعویٰ رکھتے ہو ، سب مل کر ایسی ہی دس سورتیں گھڑ کر پیش کر دو اور اس کام میں مدد دینے کے لئے تمام مخلوق کو بلکہ اپنے ان معبودوں کو بھی بلا لاؤ جنہیں خدائی کا شریک سمجھتے ہو۔ اگر نہ کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِلَّمْپھر اگر نہfa-illam
  2. يَسْتَجِيبُوا۟وہ جواب دے سکیںyastajībū
  3. لَكُمْتم کوlakum
  4. فَٱعْلَمُوٓا۟تو جان لوfa-iʿ'lamū
  5. أَنَّمَآبیشکannamā
  6. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  7. بِعِلْمِساتھ علم کےbiʿil'mi
  8. ٱللَّهِاللہ کے (ساتھ اللہ کے علم کے)l-lahi
  9. وَأَناور یہ کہwa-an
  10. لَّآنہیںlā
  11. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  12. إِلَّامگرillā
  13. هُوَ ۖوہیhuwa
  14. فَهَلْتو کیاfahal
  15. أَنتُمتمantum
  16. مُّسْلِمُونَسرتسلیم خم کرنے والے ہوmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں