تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ان اعمال پر دوزخ کے سوا اور کسی چیز کے مستحق نہیں۔ کفار ابدی طور پر اور ریاکار مسلمان محدود مدت کے لئے۔ ہاں خدا تعالیٰ بعض مومنین کو محض اپنے فضل و کرم سے معاف فرما دے ، وہ الگ بات ہے۔ یعنی دنیا میں جو کام دنیوی اغراض کے لئے کئے تھے ، آخرت میں پہنچ کر ظاہر ہو گا کہ وہ سب برباد ہوئے اور ریاکاری یا دنیا پرستی کے سلسلہ میں بظاہر جو نیکیاں کمائی تھیں ، سب یوں ہی خراب گئیں ، یہاں کوئی کام نہ آئی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں