مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن كان على بينة من ربه ويتلوه شاهد منه ومن قبله كتاب موسى اماما ورحمة اولئك يؤمنون به ومن يكفر به من الاحزاب فالنار موعده فلا تك في مرية منه انه الحق من ربك ولكن اكثر الناس لا يؤمنون

بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیل رکھتے ہوں اور ان کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے (تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے) یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے منکر ہو تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے۔ تو تم اس (قرآن) سے شک میں نہ ہونا۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 17
  • پارہ 12
  • صفحہ 223

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ شخص اور وہ ریاکار دنیا پرست جن کا ذکر پہلے ہوا ، کیا برابر ہو سکتے ہیں ؟ ہر گز نہیں۔ "بینہ" (صاف رستہ) سے مراد وہ رستہ ہے جس پر انسان اپنی اصلی اور صحیح فطرت کے موافق چلنا چاہتا ہے ۔ بشرطیکہ گردوپیش کے حالات و خیالات سے متاثر نہ ہو۔ اور وہ توحید ، اسلام اور قرآن کا راستہ ہے۔ فَاَقِمۡ وَجۡہَکَ لِلدِّیۡنِ حَنِیۡفًا ؕ فِطۡرَتَ اللّٰہِ الَّتِیۡ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیۡہَا ؕ لَا تَبۡدِیۡلَ لِخَلۡقِ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنکیا بھلا وہ شخصafaman
  2. كَانَہوkāna
  3. عَلَىٰاوپرʿalā
  4. بَيِّنَةٍۢا یک واضح دلیل کےbayyinatin
  5. مِّنکیmin
  6. رَّبِّهِۦاپنے رب کی طرفrabbihi
  7. وَيَتْلُوهُاور پیچھے آتا ہےwayatlūhu
  8. شَاهِدٌۭاس کے ایک گواہshāhidun
  9. مِّنْهُاس سےmin'hu
  10. وَمِناور اس سےwamin
  11. قَبْلِهِۦپہلے تھیqablihi
  12. كِتَـٰبُکتابkitābu
  13. مُوسَىٰٓموسیٰ کیmūsā
  14. إِمَامًۭاراہ نماimāman
  15. وَرَحْمَةً ۚاور رحمتwaraḥmatan
  16. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  17. يُؤْمِنُونَایمان رکھتے ہیںyu'minūna
  18. بِهِۦ ۚاس پرbihi
  19. وَمَناور جو کوئیwaman
  20. يَكْفُرْکفر کرےyakfur
  21. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  22. مِنَمیں سےmina
  23. ٱلْأَحْزَابِگروہوںl-aḥzābi
  24. فَٱلنَّارُتو آگfal-nāru
  25. مَوْعِدُهُۥ ۚاس کی وعدہ گاہ ہےmawʿiduhu
  26. فَلَاپس نہfalā
  27. تَكُتم ہوtaku
  28. فِىمیںfī
  29. مِرْيَةٍۢکسی شک (میں)mir'yatin
  30. مِّنْهُ ۚاس سےmin'hu
  31. إِنَّهُبیشک وہinnahu
  32. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  33. مِنسےmin
  34. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سےrabbika
  35. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  36. أَكْثَرَاکثرakthara
  37. ٱلنَّاسِلوگl-nāsi
  38. لَانہیںlā
  39. يُؤْمِنُونَایمان لاتےyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں