مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واوحي الى نوح انه لن يؤمن من قومك الا من قد امن فلا تبتئس بما كانوا يفعلون

اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں جو لوگ ایمان (لاچکے)، ان کے سوا کوئی اور ایمان نہیں لائے گا تو جو کام یہ کر رہے ہیں ان کی وجہ سے غم نہ کھاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 36
  • پارہ 12
  • صفحہ 225

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب قوم کی ایذائیں حد سے گذر گئیں۔ تو نوحؑ نے سینکڑوں برس ظالموں کی زہرہ گداز جفائیں جھیلنے کے بعد خدا کے آگے شکوہ کیا اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِر (القمر۔۵۴) کہ میں مغلوب و ضعیف ہوں۔ آپ ان سے بدلہ لیجئے۔ ارشاد ہوا کہ جن گنے چنے افراد کی قسمت میں ایمان لانا تھا، لاچکے ۔ آئندہ ان میں کوئی ایمان لانے والا نہیں ہے لہذا اب آپ ان کی عداوت و تکذیب اور ایذا رسانی سے زیادہ غمگین نہ رہیں۔ عنقریب خدا کی شمشیر انتقام بے نیام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُوحِىَاور وحی کی گئیwaūḥiya
  2. إِلَىٰطرفilā
  3. نُوحٍنوح کےnūḥin
  4. أَنَّهُۥکہ بیشک وہannahu
  5. لَنہرگز نہlan
  6. يُؤْمِنَایمان لائے گاyu'mina
  7. مِنسےmin
  8. قَوْمِكَتیری قوم میں سےqawmika
  9. إِلَّاسوائے مگرillā
  10. مَنجوman
  11. قَدْتحقیقqad
  12. ءَامَنَایمان لا چکاāmana
  13. فَلَاتو نہfalā
  14. تَبْتَئِسْتو غم کرtabta-is
  15. بِمَابوجہ اس کےbimā
  16. كَانُوا۟جووہkānū
  17. يَفْعَلُونَکرتے ہیںyafʿalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں