مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تلك من انباء الغيب نوحيها اليك ما كنت تعلمها انت ولا قومك من قبل هذا فاصبر ان العاقبة للمتقين

یہ (حالات) منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں۔ اور اس سے پہلے نہ تم ہی ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم (ہی ان سے واقف تھی) تو صبر کرو کہ انجام پرہیزگاروں ہی کا (بھلا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 49
  • پارہ 12
  • صفحہ 227

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ دلائل نبوت میں سے ہے کہ ایک امّی کی زبان سے امم سابقہ کے ایسے مستند و مفصل واقعات سنوائے جائیں۔ جیسے نوحؑ اور ان کے رفقاء کے انجام بھلا ہوا آپ کے ساتھیوں کا مستقبل بھی نہایت تابناک اور کامیاب ہے۔ آپ کفار کی ایذاؤں پر صبر کریں ، گھبرا کر تنگدل نہ ہوں۔ جیسے نوحؑ نے ساڑھے نو سو برس صبر کیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تِلْكَیہtil'ka
  2. مِنْسےmin
  3. أَنۢبَآءِخبروں میں سے ہےanbāi
  4. ٱلْغَيْبِغیب کیl-ghaybi
  5. نُوحِيهَآہم وحی کر ہے ہیں ان کوnūḥīhā
  6. إِلَيْكَ ۖآپ کی طرفilayka
  7. مَانہmā
  8. كُنتَآپkunta
  9. تَعْلَمُهَآجانتے ان کوtaʿlamuhā
  10. أَنتَآپanta
  11. وَلَااور نہ ہیwalā
  12. قَوْمُكَآپ کی قومqawmuka
  13. مِنسےmin
  14. قَبْلِپہلےqabli
  15. هَـٰذَا ۖاس سےhādhā
  16. فَٱصْبِرْ ۖپس صبر کریںfa-iṣ'bir
  17. إِنَّبیشکinna
  18. ٱلْعَـٰقِبَةَانجامl-ʿāqibata
  19. لِلْمُتَّقِينَتقوی والوں کے لیے ہےlil'muttaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں