مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان نقول الا اعتراك بعض الهتنا بسوء قال اني اشهد الله واشهدوا اني بريء مما تشركون

ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں آسیب پہنچا کر (دیوانہ کر) دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کو گواہ کرتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں اس سے بیزار ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 54
  • پارہ 12
  • صفحہ 228

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ جو تم بہکی بہکی باتیں کرتے ہو اور سارےجہان کو بیوقوف بتلا کر اپنا دشمن بنا رہے ہو۔ ہمارا خیال یہ ہے کہ ہمارے دیوتاؤں میں سے کسی نے آسیب پہنچا کر تمہیں مجنون اور پاگل کر دیا ہے (العیاذ باللہ) تم جو ان کی عبادت سے روکتے اور برا بھلا کہتے تھے ، انہوں نے اس گستاخی کی سزا دی کہ اب تم بالکل دیوانوں کی سی باتیں کرنے لگے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِننہیںin
  2. نَّقُولُہم کہتےnaqūlu
  3. إِلَّامگرillā
  4. ٱعْتَرَىٰكَیہ کہ سامنے لائے ہیں تیرے۔ معاملہ کیا ہے تیرے ساتھiʿ'tarāka
  5. بَعْضُبعضbaʿḍu
  6. ءَالِهَتِنَاہمارے معبودوں نےālihatinā
  7. بِسُوٓءٍۢ ۗبرائی کاbisūin
  8. قَالَاس نے کہاqāla
  9. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  10. أُشْهِدُگواہ بناتا ہوںush'hidu
  11. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  12. وَٱشْهَدُوٓا۟اور تم گواہ رہوwa-ish'hadū
  13. أَنِّىبیشک میںannī
  14. بَرِىٓءٌۭبری الذمہ ہوںbarīon
  15. مِّمَّااس سے جوmimmā
  16. تُشْرِكُونَتم شریک ٹھہراتےtush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں