مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود آیت 60 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَأُتْبِعُوا۟ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ أَلَآ إِنَّ عَادًا كَفَرُوا۟ رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ ﴿٦٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قوم ہود علیہ السلام پر عذاب

بلکہ قیامت کےبعد بھی وہ ان کا پیچھا نہ چھوڑے گی لعنت کا طوق ہمیشہ ان کے گلے میں پڑا رہے گا۔

عاد اور قوم ہود پر لعنت

بعض مفسرین نے کہا کہ قیامت کے دن یوں پکارا جائے گا ۔ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا کَفَرُوۡا (ہود۔۶۰) الخ (تنبیہ) عاد کے ساتھ قوم ہود کا لفظ یا تو اس لئے بڑھایا کہ دونوں کا تصور سننے والے کے دماغ میں ساتھ ساتھ آئے۔ یعنی ہود کا کیا حال تھا اور یہ اسی کی قوم تھی جس کا حشر یہ ہوا۔ اور ممکن ہے اس پر تنبیہ کرنا ہو کہ عاد دو ہیں "اولیٰ" اور "اخریٰ" اسی لئے ایک جگہ فرمایا وَ اَنَّہٗۤ اَہۡلَکَ عَادَۨ ا الۡاُوۡلٰی (النجم ۔۵۰) یہاں عاد اولیٰ مراد ہے جس کی طرف ہود مبعوث ہوئے تھے۔ واللہ اعلم۔