تخلیق کی غرض و غایت
یعنی جب ان کی شرارتوں پر عذاب الہٰی سے ڈرایا جاتا ہے مگر خدا کی حکمت ایک مدت معین تک عذاب کو روکے رکھتی ہے تو تکذیب و استہزاء کے طور پر کہتے ہیں کہ وہ عذاب کہاں ہے، آخر آتا کیوں نہیں ؟ کس چیز نے اسے پکڑ رکھا ہے فرماتےہیں کیا مذاق کرتے ہو ۔ وقت معین پر جب عذاب آئے گا کسی کے ٹالے نہ ٹلے گا۔ اور ہر طرف سے گھیر کر تباہ و برباد کر کے چھوڑے گا۔