مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولئن اخرنا عنهم العذاب الى امة معدودة ليقولن ما يحبسه الا يوم ياتيهم ليس مصروفا عنهم وحاق بهم ما كانوا به يستهزئون

اور اگر ایک مدت معین تک ہم ان سے عذاب روک دیں تو کہیں گے کہ کون سی چیز عذاب روکے ہوئے ہے۔ دیکھو جس روز وہ ان پر واقع ہوگا (پھر) ٹلنے کا نہیں اور جس چیز کے ساتھ یہ استہزاء کیا کرتے ہیں وہ ان کو گھیر لے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 8
  • پارہ 12
  • صفحہ 222

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب ان کی شرارتوں پر عذاب الہٰی سے ڈرایا جاتا ہے مگر خدا کی حکمت ایک مدت معین تک عذاب کو روکے رکھتی ہے تو تکذیب و استہزاء کے طور پر کہتے ہیں کہ وہ عذاب کہاں ہے، آخر آتا کیوں نہیں ؟ کس چیز نے اسے پکڑ رکھا ہے فرماتےہیں کیا مذاق کرتے ہو ۔ وقت معین پر جب عذاب آئے گا کسی کے ٹالے نہ ٹلے گا۔ اور ہر طرف سے گھیر کر تباہ و برباد کر کے چھوڑے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَئِنْاور البتہ اگرwala-in
  2. أَخَّرْنَاٹال دیں ہمakharnā
  3. عَنْهُمُان سےʿanhumu
  4. ٱلْعَذَابَعذاب کوl-ʿadhāba
  5. إِلَىٰٓتکilā
  6. أُمَّةٍۢایک مدتummatin
  7. مَّعْدُودَةٍۢگنی چنی ۔ شمار کی ہوئیmaʿdūdatin
  8. لَّيَقُولُنَّالبتہ ضرور کہیں گےlayaqūlunna
  9. مَاکس چیز نےmā
  10. يَحْبِسُهُۥٓ ۗروک رکھا ہے اس کوyaḥbisuhu
  11. أَلَاخبردارalā
  12. يَوْمَجس دنyawma
  13. يَأْتِيهِمْوہ آجائے گا ان کے پاسyatīhim
  14. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  15. مَصْرُوفًاپھیراجانے والاmaṣrūfan
  16. عَنْهُمْان سےʿanhum
  17. وَحَاقَاور گھیر لے گاwaḥāqa
  18. بِهِمان کوbihim
  19. مَّاجوmā
  20. كَانُوا۟تھے وہkānū
  21. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  22. يَسْتَهْزِءُونَمذاق اڑاتےyastahziūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں