قوم لوط پر ذلت و ہلاکت کا عذاب
جبریلؑ نے ان بستیوں کو اٹھا کر آسمان کے قریب سے نیچے پٹک دیا۔ اس طرح سب بستیاں تہ و بالا ہو گئیں۔ پھر ان کی نکایت اور ذلت و رسوائی کی پوری تکمیل کے لئے اوپر سے جھانوے اور پتھر برسائے گئے۔ شہر کی آبادی سے الگ جو افراد اس قوم کے جس جگہ تھے وہیں پتھروں سے ہلاک کئے گئے (العیاذ باللہ) (تنبیہ) جو سزا اس قوم کو اوپر نیچے کرنے کی ملی وہ ان کی شرمناک حرکت سے ظاہری مناسبت بھی رکھتی ہے۔
"منضود" کے معنی مترجم محقق نے "تہ بہ تہ" کئے ہیں ۔ بعض نے یہ معنیٰ لئے کہ پتھر مسلسل یکے بعد دیگرے برس رہے تھے۔