مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف آیت 102 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۖ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوٓا۟ أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ ﴿١٠٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ان واقعات کا علم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی دلیل ہے

یعنی برادران یوسفؑ جب ان کو باپ سےجدا کرنے اور کنویں میں ڈالنےکو مشورے اور تدبیریں کر رہے تھے آپ ان کے پاس نہیں کھڑے تھے کہ ان کی باتیں سنتے اور حالات کا معائنہ کرتے ۔ پھر ایسے صحیح واقعات بجز وحی الہٰی کے آپ کو کس نے بتائے ۔ آپ رسمی طور پر پڑھے لکھے نہیں ، کسی ظاہری معلم سے استفادہ کی نوبت نہیں ، پھر یہ حقائق جن کی اس قدر تفصیل بائیبل میں بھی نہیں ، آپ کو خدا کے سوا کس نے معلوم کرائیں۔