اللہ کی نشانیوں سے کفار کی غفلت
یعنی زبان سے سب کہتے ہیں کہ خالق و مالک اللہ تعالیٰ ہے ۔ مگر اس کے باوجود کوئی بتوں کو خدائی کا حصہ دار بنا رہا ہے ۔ چنانچہ مشرکین عرب "تلبیہ" میں یہ لفظ کہتے تھے۔ لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ اِلَّا شَرِیْکًا ھُوَ لَکَ تَمْلِکُہٗ وَمَا مَلَکَ کوئی اس کے لئے بیٹی بیٹیاں تجویز کرتا ہے ۔ کوئی اسے روح و مادہ کا محتاج بتاتا ہے ۔ کسی نے احبار و رہبان کو خدائی کے اختیارات دیدیے ہیں۔ بہت سے تغزیہ پرستی ، قبر پرستی ، پیر پرستی کے خس و خاشاک سے توحید کے صاف چشمہ کو مکدر کر رہے ہیں۔ ریا اور ہوا پرستی سے تو کتنے موحدین ہیں جو پاک ہوں گے۔ غرض ایمان کا زبانی دعویٰ کر کے بہت کم ہیں جو عقیدہ یا عمل کےدرجہ میں شرک جلی یا خفی کا ارتکاب نہیں کرتے (اعاذنا اللہ من سائرانواع الشرک)