حضرت یوسف علیہ السلام کو ساتھ لے جانے کی درخواست
یعنی یوسفؑ کی جدائی اور تمہارے ساتھ جانے کا تصور ہی مجھے غمگین بنائے دیتا ہے اس پر یہ خوف مزید رہا کہ بچہ ہے ۔ تمہاری بے خبری اور غفلت میں بھیڑیا وغیرہ کوئی درندہ نہ پھاڑ کھائے ۔ لکھا ہے کہ اس جنگل میں بھیڑیے کثرت سے تھے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "ان کو آگے چل کر بھیڑیے کا بہانہ کرنا تھا وہ ہی ان کے دل میں خوف آیا"۔ بعض محققین کا خیال یہ ہے کہ اَخَافُ اَنۡ یَّاۡکُلَہُ الذِّئۡبُ فرمانا حضرت یعقوبؑ جیسے پیغمبر کےدرجہ توکل و تفویض سے ذرا نازل بات تھی۔ اس کا جواب یہ ملا کہ لڑکوں نے گویا ان کے منہ میں سے بات پکڑ لی۔ جو اندیشہ ظہار کیا تھا وہ ہی واقعہ بنا کر لے آئے۔