آخرت کا اجر بہتر ہے
جو بھلائی اور نیکی کا راستہ اختیار کرے خدا اس کو دنیا میں بھی میٹھا پھل دیتا ہے ۔ خواہ ثروت و حکومت یا بالذات عیش ، حیات طیبہ ، اور غنائے قلبی ، حضرت یوسفؑ کو یہ سب چیزیں عنایت فرمائیں۔ رہا آخرت کا اجر ، سو وہ ایک ایماندار و پرہیزگار کے لئے دنیا کے اجر سے کہیں بہتر ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ۔ "یہ جواب ہوا ان کے سوال کا کہ اولاد ابراہیمؑ اس طرح "شام" سے آئی مصر میں اور بیان ہوا کہ بھائیوں نے حضرت یوسفؑ کو گھر سے دور پھینکا تا ذلیل ہو ۔ اللہ نے عزت دی ۔ اور ملک پر اختیار دیا ۔ ایسا ہی ہوا ہمارے حضرت کو"۔