مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولاجر الاخرة خير للذين امنوا وكانوا يتقون

اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 57
  • پارہ 13
  • صفحہ 242

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو بھلائی اور نیکی کا راستہ اختیار کرے خدا اس کو دنیا میں بھی میٹھا پھل دیتا ہے ۔ خواہ ثروت و حکومت یا بالذات عیش ، حیات طیبہ ، اور غنائے قلبی ، حضرت یوسفؑ کو یہ سب چیزیں عنایت فرمائیں۔ رہا آخرت کا اجر ، سو وہ ایک ایماندار و پرہیزگار کے لئے دنیا کے اجر سے کہیں بہتر ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ۔ "یہ جواب ہوا ان کے سوال کا کہ اولاد ابراہیمؑ اس طرح "شام" سے آئی مصر میں اور بیان ہوا کہ بھائیوں نے حضرت یوسفؑ کو گھر سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَأَجْرُاور البتہ اجرwala-ajru
  2. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhirati
  3. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  4. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīna
  5. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  6. وَكَانُوا۟اور وہwakānū
  7. يَتَّقُونَتقویٰ اختیار کرتے ہیںyattaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں