حضرت یوسف علیہ السلام کا بھائیوں پر احسان
یعنی جو پونجی دے کر غلہ خریدا تھا ، حکم دیا کہ وہ بھی خفیہ طور پر ان کے اسباب میں رکھ دو تا گھر پہنچ جب اسباب کھولیں اور دیکھیں کہ غلہ کے ساتھ قیمت بھی واپس دے دی گئ تو دوبارہ ادھر آنے کی ترغیب مزید ہو کہ ایسے کریم بادشاہ کہاں ملتے ہیں۔ اور ممکن ہے قیمت نہ موجود ہونے کی بناء پر دوبارہ آنے سے مجبور رہیں اس لئے قیمت واپس کر دی ۔ بعض نے کہا یوسفؑ نے بھائیوں سے قیمت لینا مروت و کرم کے خلاف سمجھا۔