مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال لفتيانه اجعلوا بضاعتهم في رحالهم لعلهم يعرفونها اذا انقلبوا الى اهلهم لعلهم يرجعون

(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 62
  • پارہ 13
  • صفحہ 242

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو پونجی دے کر غلہ خریدا تھا ، حکم دیا کہ وہ بھی خفیہ طور پر ان کے اسباب میں رکھ دو تا گھر پہنچ جب اسباب کھولیں اور دیکھیں کہ غلہ کے ساتھ قیمت بھی واپس دے دی گئ تو دوبارہ ادھر آنے کی ترغیب مزید ہو کہ ایسے کریم بادشاہ کہاں ملتے ہیں۔ اور ممکن ہے قیمت نہ موجود ہونے کی بناء پر دوبارہ آنے سے مجبور رہیں اس لئے قیمت واپس کر دی ۔ بعض نے کہا یوسفؑ نے بھائیوں سے قیمت لینا مروت و کرم کے خلاف سمجھا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. لِفِتْيَـٰنِهِاپنے غلاموں کوlifit'yānihi
  3. ٱجْعَلُوا۟رکھ دوij'ʿalū
  4. بِضَـٰعَتَهُمْان کی پونجی کو/ سامان کوbiḍāʿatahum
  5. فِىمیںfī
  6. رِحَالِهِمْان کی خُرجیوںriḥālihim
  7. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  8. يَعْرِفُونَهَآاس کو پہچان جائیںyaʿrifūnahā
  9. إِذَاجب وہidhā
  10. ٱنقَلَبُوٓا۟پلٹیںinqalabū
  11. إِلَىٰٓاپنےilā
  12. أَهْلِهِمْگھر والوں کی طرفahlihim
  13. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  14. يَرْجِعُونَلوٹ آئیںyarjiʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں