مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف آیت 79 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَـٰعَنَا عِندَهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّظَـٰلِمُونَ ﴿٧٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

بھائیوں کی درخواست اور اس کا جواب

یعنی خدا پناہ میں رکھے ، کہ ہم کسی کو بے سبب دوسرے کے بدلے پکڑنے لگیں۔ہم تو صرف اسی شخص کو روکیں گے جس کے پاس سے اپنی چیز ملی ہے۔ (وہ بنیامین ہے جو عینی بھائی ہونے کی حیثیت سے ہمارے پاس رہے گا) یہاں بھی اِلَّا مَنۡ وَّجَدۡنَا مَتَاعَنَا عِنۡدَہٗۤ کی جگہ اِلَّا مَنَ سَرَقَ نہیں فرمایا جو مختصر تھا۔ کیونکہ واقع کے خلاف ہوتا۔

یعنی مجرم کے بدلہ میں بے قصور کو پکڑیں ۔ تو تمہارے خیال اور قانون کے موافق ہم بے انصاف ٹھہریں گے۔