مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 79

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال معاذ الله ان ناخذ الا من وجدنا متاعنا عنده انا اذا لظالمون

(یوسف نے) کہا کہ خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا کسی اور کو پکڑ لیں ایسا کریں تو ہم (بڑے) بےانصاف ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 79
  • پارہ 13
  • صفحہ 245

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا پناہ میں رکھے ، کہ ہم کسی کو بے سبب دوسرے کے بدلے پکڑنے لگیں۔ہم تو صرف اسی شخص کو روکیں گے جس کے پاس سے اپنی چیز ملی ہے۔ (وہ بنیامین ہے جو عینی بھائی ہونے کی حیثیت سے ہمارے پاس رہے گا) یہاں بھی اِلَّا مَنۡ وَّجَدۡنَا مَتَاعَنَا عِنۡدَہٗۤ کی جگہ اِلَّا مَنَ سَرَقَ نہیں فرمایا جو مختصر تھا۔ کیونکہ واقع کے خلاف ہوتا۔ یعنی مجرم کے بدلہ میں بے قصور کو پکڑیں ۔ تو تمہارے خیال اور قانون کے موافق ہم بے انصاف ٹھہریں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. مَعَاذَپناہmaʿādha
  3. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  4. أَنکہ ہمan
  5. نَّأْخُذَلیںnakhudha
  6. إِلَّامگرillā
  7. مَناسےman
  8. وَجَدْنَاجس کو پایا ہم نےwajadnā
  9. مَتَـٰعَنَااپنا سامانmatāʿanā
  10. عِندَهُۥٓاس کے پاسʿindahu
  11. إِنَّآبیشک ہمinnā
  12. إِذًۭاتب البتہidhan
  13. لَّظَـٰلِمُونَظالم ہوں گےlaẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں