یعنی ایمان و عمل صالح اختیار کیا ان کےلئے دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ، حقیقی خوشی اور قلبی طمانیت و سکون ان کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہوتا۔
آخرت کی پریشانی
یعنی یہاں تو خیر جس طرح گذرے ، لیکن آخرت میں ان کی حالت ایسی پریشانی اور گھبراہٹ کی ہو گی کہ اگر تمام دنیا کے خزانے ان کے ہاتھ میں ہوں بلکہ اسی قدر اور بھی تو تمنا کریں گے کہ ہم یہ سب فدیہ میں دیکر اس پریشانی سے چھوٹ جائیں۔ "وانیٰ لھم ذٰلک"
یعنی حساب میں کسی قسم کی رعایت اور درگذر نہ ہو گی ایک ایک بات پر پوری طرح پکڑے جائیں گے۔