تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اپنے توکل وغیرہ کو رہنے دو ، زیادہ بزرگی مت جتاؤ۔ بس اب دو باتوں میں سے ایک بات ہو کر رہے گی یا تم (بعثت سے پہلے کی طرح) چپ چاپ ہم میں رل مل کر رہو گے اور جن کو تم نے بہکایا ہے وہ سب ہمارے پرانے دین میں واپس آئیں گے ، ورنہ تم سب کو ملک بدر اور جلاوطن کیا جائے گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں