مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر الى الذين بدلوا نعمت الله كفرا واحلوا قومهم دار البوار

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے خدا کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا۔ اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 28
  • پارہ 13
  • صفحہ 259

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سے کفار و مشرکین کے سردار مراد ہیں ، خصوصًا رؤسائے قریش جن کے ہاتھ میں اس وقت عرب کی باگ تھی ، یعنی حق تعالیٰ نے ان پر کیسے احسان کئے ، ان کی ہدایت کے لئے پیغمبر علیہ السلام کو بھیجا ، قرآن اتارا ، اپنے حرم اور بیت کا مجاور بنایا۔ عرب کی سرداری دی انہوں نے ان نعمتوں اور احسانات کا بدلہ یہ کیا کہ خدا کی ناشکری پر کمر بستہ ہو گئے ، اس کی باتوں کو جھٹلایا ، اس کے پیغمبر سے لڑائی کی ، آخر اپنی قوم کو لے کر تباہی کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ أَلَمْکیا تم نےalam
  2. تَرَدیکھا نہیںtara
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  5. بَدَّلُوا۟جنہوں نے بدل دیbaddalū
  6. نِعْمَتَنعمتniʿ'mata
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. كُفْرًۭاکفر سےkuf'ran
  9. وَأَحَلُّوا۟اور لا اتاراwa-aḥallū
  10. قَوْمَهُمْاپنی قوم کو ہqawmahum
  11. دَارَگھر میںdāra
  12. ٱلْبَوَارِحلاکت کےl-bawāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں