مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يثبت الله الذين امنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الاخرة ويضل الله الظالمين ويفعل الله ما يشاء

خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 27
  • پارہ 13
  • صفحہ 259

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حق تعالیٰ توحید و ایمان کی باتوں سے (جن کی مضبوطی و پائداری پچھلی مثال میں ظاہر کی گئ) مومنین کو دنیا و آخرت میں مضبوط و ثابت قدرم رکھتا ہے رہی قبر کی منزل جو دنیا و آخرت کے درمیان برزخ ہے اس کو ادھر یا ادھر جس طرف چاہیں شمار کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ سلف سے دونوں قسم کے اقوال منقول ہیں۔ غرض یہ ہے کہ مومنین دنیا کی زندگی سے لے کر محشر تک اسی کلمہ طیبہ کی بدولت مضبوط اور ثابت قدم رہیں گے دنیا میں کیسی ہی آفات و حوادث…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُثَبِّتُثابت رکھتا ہےyuthabbitu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  4. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  5. بِٱلْقَوْلِساتھ بات کےbil-qawli
  6. ٱلثَّابِتِثابتl-thābiti
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْحَيَوٰةِزندگی میںl-ḥayati
  9. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  10. وَفِىاور میںwafī
  11. ٱلْـَٔاخِرَةِ ۖآخرتl-ākhirati
  12. وَيُضِلُّاور بھٹکاتا ہےwayuḍillu
  13. ٱللَّهُاللہl-lahu
  14. ٱلظَّـٰلِمِينَ ۚظالموں کوl-ẓālimīna
  15. وَيَفْعَلُاور کرتا ہےwayafʿalu
  16. ٱللَّهُاللہl-lahu
  17. مَاجوmā
  18. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں