مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي خلق السماوات والارض وانزل من السماء ماء فاخرج به من الثمرات رزقا لكم وسخر لكم الفلك لتجري في البحر بامره وسخر لكم الانهار

خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 32
  • پارہ 13
  • صفحہ 259

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آسمان کی طرف سے پانی اتارا ، یا یہ مطلب ہو کہ بارش کے آنے میں بخارات وغیرہ ظاہری اسباب کے علاوہ غیر مرئی سماوی اسباب کو بھی دخل ہے۔ دیکھو آفتاب کی شعاعیں تمام اشیا کی طرح آتشیں شیشہ پر بھی پڑتی ہیں لیکن وہ اپنی مخصوص ساخت اور استعداد کی بدولت انہی شعاعوں سے غیر مرئی طور پر اس درجہ حرارت کا استفادہ کرتا ہے جو دوسری چیزیں نہیں کرتیں ۔ چاند سمندر سے کتنی دور ہے ، مگر اس کے گھٹنے بڑھنے سے سمندر کے پانی میں مد وجزر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہal-lahu
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqa
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  6. وَأَنزَلَاور اتاراwa-anzala
  7. مِنَسےmina
  8. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  9. مَآءًۭپانیmāan
  10. فَأَخْرَجَپھر نکالےfa-akhraja
  11. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  12. مِنَمیں سےmina
  13. ٱلثَّمَرَٰتِپھلوںl-thamarāti
  14. رِزْقًۭارزقriz'qan
  15. لَّكُمْ ۖتمہارے لئےlakum
  16. وَسَخَّرَاور مسخر کیںwasakhara
  17. لَكُمُتمہارے لئےlakumu
  18. ٱلْفُلْكَکشتیاںl-ful'ka
  19. لِتَجْرِىَتاکہ چلیںlitajriya
  20. فِىمیںfī
  21. ٱلْبَحْرِسمندرl-baḥri
  22. بِأَمْرِهِۦ ۖاس کے حکم سےbi-amrihi
  23. وَسَخَّرَاور مسخر کیںwasakhara
  24. لَكُمُتمہارے لئےlakumu
  25. ٱلْأَنْهَـٰرَنہریںl-anhāra

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں